مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی ہے، اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو بھارتی روپیہ 67 پیسے گر کر 92.16 پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: امریکا و اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، شہادتیں 787 ہوگئیں، طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، تہران کا اعلان

انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں روپیہ 92.05 پر کھلا اور دن کے دوران کم ترین سطح 92.35 تک پہنچ گیا۔ سیشن کے اختتام پر روپیہ 92.16 پر بند ہوا، جو پچھلے کلوزنگ لیول کے مقابلے میں 67 پیسے کی زبردست کمی ظاہر کرتا ہے۔

پیر کو روپیہ پہلے ہی 41 پیسے کی کمی کے ساتھ 91.49 پر بند ہو چکا تھا۔ فارن ایکسچینج مارکیٹ منگل کو ہولی کی وجہ سے بند رہی۔

فاریکس تاجروں کے مطابق امریکی ڈالر انڈیکس 98 کی حد عبور کر گیا، جو امریکی ایران بحران کے باعث پیدا ہونے والے عالمی رسک آف ماحول کی عکاسی کرتا ہے اور روپے پر مزید دباؤ ڈال رہا ہے۔

ماہرین کےمطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے میں تیزی اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کار گومگو کی کیفیت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: دفاعی برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، دشمن کو اندازہ ہو جائےگا، ایران

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی کرنسی پر دباؤ اس وقت تک برقرار رہ سکتا ہے جب تک مڈل ایسٹ کی صورتحال واضح نہ ہو اور عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام واپس نہ آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کی آمدن آدھی رہ گئی

ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

شاہ چارلس کی وراثت سے شہزادہ ہیری کو محروم کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق آج پھر اچھی خبر ملے گی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خوشخبری سنا دی

بی وائی ڈی سی لائن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی، حبکو

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا