امریکی اور صہیونی جارحیت کے باعث اپنے دفاع کا راستہ اختیار کرنا پڑا، ایرانی صدر کا خلیجی ممالک کو عربی زبان میں پیغام

بدھ 4 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی صدر نے عربی زبان میں خلیجی اور ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے نام ایک اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے سفارت کاری کے ذریعے جنگ سے بچنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم امریکی اور صہیونی فوجی جارحیت کے باعث ایران کو اپنے دفاع کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیخلاف بھارتی مخبری کے بعد ایرانی جہاز پر آبدوز حملہ، 101 لاپتا، امدادی کارروائیاں جاری

ایرانی صدر کے مطابق تہران خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام صرف علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال مسلسل کشیدہ ہو رہی ہے اور ایران اور مغربی اتحادیوں کے درمیان تناؤ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مبصرین کے مطابق ایران کی جانب سے عربی زبان میں براہِ راست پیغام جاری کرنا خلیجی ریاستوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے تاکہ ممکنہ علاقائی تصادم کو محدود رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب پر حملے روکنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت کررہا ہے، رانا ثنااللہ

حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں ایران نے خلیجی خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں کا ہدف وہ تنصیبات تھیں جہاں سے ایران کے خلاف عسکری کارروائیوں کی منصوبہ بندی یا معاونت کی جا رہی تھی۔ مختلف خلیجی ریاستوں میں قائم امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ، اسپیکر کی تنخواہ و مراعات ترک، اخراجات میں بڑی کمی کا اعلان

شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے