خطے میں ایران اور امریکا/اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں تیز اضافہ ہونے کے بعد دنیا کی بڑی شپنگ کمپنیوں نے خلیجی ممالک کے لیے کارگو بکنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی چین میں سنگین رکاوٹوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی اہمیت کیا ہے اور اسے ماضی میں کب کب بند کیا گیا؟
چینی شپنگ کمپنی COSCO Shipping Lines نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک، جیسے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عراق، کویت اور قطر کے لیے نئی کارگو بکنگ کو فوری طور پر معطل کر رہی ہے، جس میں وہ راستے شامل ہیں جو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں۔
Container Shipping: Gulf Booking Freeze Triggers Congestion Fears at Global Hubs https://t.co/dPuHlveK5r pic.twitter.com/0ai7w2k8m0
— The ILA App (@TheILAmobileApp) March 4, 2026
کمپنی نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری ٹریفک پر پابندیوں کے باعث وہ یہ اقدام کر رہی ہے۔
اسی طرح ڈنمارک کی بڑی لاجسٹکس کمپنی A.P. Moller–Maersk نے بھی خلیج عرب کی طرف نئی بکنگ معطل کی ہے اور کہا ہے کہ سیکورٹی خطرات بہت زیادہ ہیں، تاہم کچھ اہم اشیاء جیسے خوراک اور ادویات کی نقل و حمل کی کچھ استثنا برقرار رہے گی۔
Rederij Maersk schort zeevrachtvervoer van en naar Golfstaten op | https://t.co/lhd1LDzHVi
— Zeeheld ™⚓ (@Piet_Heyn) March 4, 2026
یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ اس کے راستے سے گزرنے والی کسی بھی کشتیاں کو نشانہ بنایا جائے گا، جس کے باعث عالمی توانائی اور شپنگ نیٹ ورک شدید متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی توانائی کی ترسیل ہر صورت برقرار رہے گی، ٹرمپ کا صورت میں آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے خام تیل اور گیس کے تقریباً 20 فیصد سے زیادہ بحری ٹریفک کا گزرگاہ ہے، اور اس میں رکاوٹ عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی چین میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔














