امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ حکومت کی ایک چارٹر پرواز امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ سے امریکا واپس لا رہی ہے اور خطے کے دیگر مقامات کے لیے اضافی پروازیں بھی ترتیب دی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: منیاپولس میں وفاقی امیگریشن ایجنٹس کے ہاتھوں ایک اور امریکی شہری ہلاک، ملک بھر میں شدید احتجاج
محکمہ خارجہ نے پرواز میں موجود مسافروں کی تعداد، روانگی اور آمد کے اوقات یا ان کے ملکِ روانگی کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
محکمہ کے مطابق 28 فروری سے، جب امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران پر ابتدائی حملے کیے، 17,500 سے زائد امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے محفوظ طور پر واپس امریکا پہنچ چکے ہیں، جن میں قریباً 8,500 شہری صرف منگل کو واپس آئے۔
مزید امریکی شہری مشرقِ وسطیٰ سے یورپ اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی جا چکے ہیں۔
پیر کو محکمہ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ کے 14 ممالک میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا کہ وہ فوری طور پر دستیاب تجارتی پروازوں کے ذریعے خطہ چھوڑیں۔ تاہم عالمی ہوائی سفر میں جنگ کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہونے کے باعث بہت سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں: لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟
کچھ امریکی قانون سازوں نے محکمہ خارجہ پر منصوبہ بندی میں ناکامی اور تاخیر سے انتباہ دینے کا الزام عائد کیا، جس پر محکمہ نے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور اردن سے چارٹر پروازوں کی سہولت فراہم کر رہا ہے تاکہ ضرورت مند امریکی شہری محفوظ طور پر واپس آ سکیں۔














