پاکستان ٹیپ بال چیمپئن شپ کے دوران ایک شائق نے اسٹینڈز میں آگے کی جانب دوڑتے ہوئے ڈائیو لگا کر شاندار کیچ تھاما جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میچ کے دوران ایک شاٹ اسٹینڈز کی جانب گیا جس پر ایک تماشائی نے آگے چھلانگ لگا کر شاندار ڈائیو کرتے ہوئے کیچ کیا۔ اس پر پورے اسٹیڈیم میں تالیاں گونج اٹھیں اور کمنٹیٹر بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
Unbelievable athleticism 😱😱 pic.twitter.com/wzt5a8ZfkC
— Pakistan Tapeball Championship (@tapeballchamp) March 4, 2026
سوشل میڈیا صارفین بھی اس شاندار کیچ کی تعریف کر رہے ہیں۔ علی ترین نے لکھا کہ اسٹینڈز میں تماشائی کا شاندار کیچ۔
Epic crowd catch 😄 https://t.co/62lqVbaHwc
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) March 4, 2026
بہرام قاضی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیزیں ہیں جو آپ ٹی20 ورلڈ کپ میں نہیں دیکھیں گے۔
Things you won't see at the T20 World Cup 👇🏽 https://t.co/Nan8CwHUkH
— Behram Qazi 🇵🇰 🇨🇦 (@DeafMango) March 4, 2026
ایک صارف نے کہا کہ یہ کیچ پوری پاکستان کرکٹ ٹیم سے بہتر تھا۔ اسے ٹیم میں شامل کریں۔
Better than the whole Pakistan Cricket Team. This was legit his audition. Put him in!
— Max (@MaxPeck699) March 4, 2026
فرید خان لکھتے ہیں کہ یہ صدی کا شاندار کیچ ہے۔
CATCH OF THE CENTURY 🤯🤯🤯
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 4, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی باہر بیٹھے ہیں۔
Goes to prove that Pakistan ke best players bahir baithe hai
— Eugene (@carefuleugene75) March 4, 2026
پاکستان ٹیپ بال چیمپئن شپ کے منتظمین نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ جو بھی شائق اسٹینڈز میں آنے والی گیند کو پکڑے گا، اسے انعام دیا جائے گا۔ اس منفرد کیچ کے بعد شائق کو 20,000 روپے نقد انعام سے نوازا گیا جس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجا کر داد دی۔













