خواتین کی گواہی آدھی یا مکمل؟ سپریم کورٹ نے وفاق و صوبوں کو نوٹس جاری کر دیے

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ نے مرد کے مقابلے میں عورت کی گواہی سے متلعق کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے خواتین کی گواہی کو مرد کے مقابلے میں دگنا تصور کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیے کہ خواتین کی گواہی کے حوالے سے قرآن مجید کی سورت بقرہ میں رہنمائی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصلاحی نظرثانی کے نام پر سپریم کورٹ کے فیصلے دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے، آئینی عدالت

جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کن صورتوں میں خواتین کی گواہی قابلِ قبول ہوتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی درخواست گزار خواتین انتقال کر چکی ہیں۔

جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ عدالت اس کیس کو جاری رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس اہم معاملے پر واضح فیصلہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا

سماعت کے دوران عدالت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی فائنانس سیکریٹری سائرہ راجپوت کو طلب کر لیا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے خواتین صحافیوں کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خواتین کی گواہی سے متعلق ہے، اس لیے یہ سوال اہم ہے کہ خاتون کی گواہی آدھی ہو گی یا مکمل۔

عدالت نے سائرہ راجپوت اور خواتین صحافیوں کو کیس میں معاون مقرر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے 1992 کے زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دیدیا

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ اگلی سماعت کے موقع پر معاونین کو عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان