بھارتی فضائیہ (IAF) کا ایک Su-30 MKI فائٹر طیارہ جورہات، آسام سے پرواز کے بعد لاپتا ہو گیا ہے۔ طیارے کا آخری رابطہ شام 7:42 بجے ہوا تھا، اور فوری طور پر تلاش اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئرشو میں تیجاس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’
میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق، بھارتی فضائیہ پچھلے کچھ برسوں میں مختلف ماڈلز کے فائٹر طیاروں کے حادثات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جن میں Rafale، Tejas، MiG، Jaguars اور Su-30 شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی
سوشل میڈیا پر بعض حلقے بھارتی فضائیہ کے اس رویے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’فائٹر طیاروں کی ساکھ کو متاثر کرنے والا‘ قرار دے رہے ہیں۔ طیارے کے لاپتا ہونے کی وجوہات ابھی معلوم کی جا رہی ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہیں۔














