بھارتی ’تیجاس‘ کی نئی تصاویر، طیارے کی تباہی کی وجہ سامنے آگئی

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی ایئر شو میں بھارتی ہلکے لڑاکا طیارے LCA تیجاس کے حادثے کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں طیارہ تیزی سے نیچے آتا اور پھر آگ کے گولے میں تبدیل ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ نیگیٹو جی ٹرن کے بعد انتہائی کم بلندی پر رول کرتے ہوئے زمین سے ٹکرا گیا۔

ماہرین کے مطابق منوور(Manoeuvre) کی تکمیل کے دوران طیارے کی بلندی کم ہوگئی تھی، اور جب اس کے پَر سیدھے ہوئے تب تک اس کی عمودی رفتار بہت زیادہ تھی، یہی وجہ حادثے کا باعث بنی۔ ٹکر کے فوراً بعد گھنے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

ایئر شو دیکھنے والے ابوبکر نے واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا اور بتایا کہ ’ہم سمجھے پائلٹ پل اَپ کر لے گا، مگر طیارہ سیدھا زمین پر جا لگا‘۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ بعد ازاں سامنے آنے والی تصاویر میں جلے ہوئے ملبے کے ٹکڑے صاف دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اس سانحے میں بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر نمش سیال جان کی بازی ہار گئے۔ وہ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا سے تعلق رکھتے تھے اور پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی اور والدین چھوڑ گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حویلی میں مسلم لیگ (ن) کا بڑا انتخابی پاور شو، رانا ثناء اللہ اور امیر مقام کی حکومت سازی کا دعویٰ

پاکستان بھارت کو سخت ٹکر دے سکتا ہے، انگلینڈ سے مقابلہ سخت ہوگا: سمیع اللہ خان

’میں نے اپنی روح بیچ دی تھی‘، ایک کروڑ قرض نے معروف اداکارہ کو سی گریڈ فلموں میں کام پر مجبور کردیا

فارم 24 کی عدم فراہمی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟