خلیج میں کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، انڈیکس 2.3 فیصد گر گیا

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خلیج میں جاری تنازعے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمعہ کو 2.3 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

مارکیٹ نے دن کا آغاز مثبت نوٹ پر کیا اور عارضی طور پر 161,435.83 پوائنٹس تک پہنچا، تاہم جلد ہی فروخت کا دباؤ بڑھا اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید دباؤ، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

دن کے دوران انڈیکس 160,000 کی سطح سے نیچے گر کر 157,072.64 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔

تاہم اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 157,496.10 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 3,714.57 پوائنٹس یعنی 2.30 فیصد کی کمی ہے۔

ماہرین کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس منفی سیشن کا شکار رہا کیونکہ سرمایہ کار ہفتے کے اختتام سے پہلے فروخت کرنے پر مجبور ہوئے، کیونکہ امریکی اور ایرانی تنازعے کے طویل جنگ میں تبدیل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

انڈیکس میں سب سے زیادہ منفی اثر  UBLیونائیٹڈ بینک، اینگرو، فوجی فرٹیلائزر ، لکی، حبکو، میزان بینک، او جی ڈی سی اور بینک الفلاح کے شیئرز نے ڈالا، جن کے مجموعی اثر سے انڈیکس میں 2,124 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں غیر مستحکم ٹریڈنگ، انڈیکس 1,900 پوائنٹس گر گیا

اس سے قبل جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک مضبوط ٹریڈنگ دیکھی گئی تھی، جب 100کے ایس ای 100 انڈیکس 5,433.46 پوائنٹس یعنی 3.49 فیصد کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 161,210.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو ایشیائی شیئرز مندی کے شکار رہے اور ہفتہ وار بنیاد پر 6 سال کی سب سے بڑی کمی کا سامنا تھا، جبکہ تیل کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح کی جانب گئیں۔

سرمایہ کار نقدی کو ترجیح دیتے ہوئے امریکی، اسرائیلی اور ایرانی تنازعے کے طویل ہونے کے امکانات کے پیش نظر محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

امریکی ٹریژریز کی ییلڈز میں گزشتہ ہفتے تقریباً 18 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو پچھلے ایک سال میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ ڈالر کا ہفتہ وار سب سے بڑا فائدہ 16 ماہ میں ریکارڈ کیا گیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں، جبکہ امریکی خام تیل 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید دباؤ، انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاکستانی روپے نے جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے معمولی اضافہ دیکھا اور 279.40 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حجم کم ہو کر 363.14 ملین شیئرز رہ گیا جبکہ کل ویلیو 23.11 ارب روپے پر آ گئی، کے الیکٹرک سب سے زیادہ حجم والا اسٹاک رہا، جس کے بعد سائنیرجیکو پی کے اور یونٹی فورڈز رہے۔

468 کمپنیوں کے شیئرز کی تجارت ہوئی، جن میں 105 میں اضافہ، 311 میں کمی، اور 52 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت