پاکستان میں موٹاپے کا مذاق اڑانا یا عام اصطلاح میں جس کو باڈی شیمنگ کہا جاتا ہے ایک معمولی سی بات سمجھی جاتی ہے۔ جسمانی ساخت کے حوالے سے مذاق اڑانے والا شاید اس کو عام بات سمجھے لیکن جس کے متعلق یہ بات کی جاتی ہے اس کی نہ صرف عزت نفس مجروح ہوتی ہے بلکہ بعض اوقات وہ شدید ذہنی مسائل کا بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کا کلپ وائرل ہوا جس میں پاکستانی اداکارہ صنم جنگ مہمان تھیں، شو کے دوران ان کے ساتھی اداکار عمران عباس کو فون کال پر لیا جاتا ہے ، ہوسٹ ان سے سوال کرتی ہیں کہ آپ صنم جنگ کو ان کے امریکہ وزٹ کے لیے کیا مشورہ دیں گے جس پر عمران عباس نے کہا “واپس آنا تو دس کلو وزن کم کر کے آنا”۔
During a morning show, Imran Abbas was asked on call to give Sanam Jung some advice for her trip to the US, to which he replied that she should come back thinner than she currently is. #ImranAbbas #SanamJung (📸: Samaa TV) pic.twitter.com/nnsDyCNtGJ
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) May 31, 2023
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے نیشنل ٹی وی پر صنم جنگ کے وزن کے حوالے سے بات کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ٹی وی اینکر رابعہ انعم نے بھی ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام سٹوری پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا “اگرچہ انہوں نے صنم کے ساتھ ایک دوست کی حیثیت سے مذاق کیا ہے مگر
پھر بھی لائیو ٹی وی پر یہ کہنا اچھا نہیں ہے۔
جہاں ٹی وی ستاروں نے عمران عباس کی اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا وہی صارفین نے بھی عمران عباس کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جس دن لوگ دوسروں کو پرکھنا چھوڑ کر خود کو درست کرنا شروع کردیں گے تب ہی سوچ میں تبدیلی آئے گی۔
گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارفین نے عمران عباس کو آڑے ہاتھوں لیا اور حال ہی میں ان کے نئے ڈرامہ سیریل میں بہت زیادہ میک اپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھاعمران عباس کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ کون دے گا؟
Nobody advised imran abbas to put less make-up??
— Depressed Soul (@Depress423) June 1, 2023
واضح رہے کہ اداکارہ صنم جنگ حال ہی میں ایک ڈارمہ سیریل پیاری مونا میں ایک موٹی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ڈرامے کی کہانی معاشرے میں باڈی شیمنگ اور جسمانی ساخت کے حوالے سے بنائے گئے فرسودہ معیار کے گرد گھومتی ہے۔