بنگلہ دیش میں گاڑیوں کے لیے ایندھن کی خریداری پر حد بندی

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن (بی پی سی) نے عوام میں ایندھن کے ذخائر کے بارے میں بڑھتی تشویش کے پیشِ نظر مختلف قسم کی گاڑیوں کے لیے ایندھن کی خریداری پر عارضی حدیں مقرر کر دی ہیں تاکہ سپلائی کو منظم کیا جا سکے اور ذخیرہ اندوزی سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کے شکار 165 بنگلہ دیشی لیبیا سے وطن لوٹ آئے

جمعہ کو بی پی سی کے چٹاگانگ دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایندھن کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانا اور صارفین و ڈیلرز کی غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے۔

کارپوریشن کے مطابق بنگلہ دیش کی ایندھن کی تقریباً 95 فیصد ضرورت درآمدات کے ذریعے پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے ملک عالمی سپلائی چین میں خلل پڑنے کے اثرات سے حساس ہے۔

بین الاقوامی صورتحال کے باعث بعض اوقات درآمدات میں تاخیر ہوئی، جس نے سوشل میڈیا پر ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے قیاس آرائی اور منفی رپورٹس کو جنم دیا۔

مزید پڑھیے: بچوں کے جنسی استحصال کے مقدمات میں مطلوب بنگلہ دیشی شہری گرفتار، الاسکا منتقل

بی پی سی کے مطابق ان رپورٹس کے نتیجے میں غیر معمولی طلب پیدا ہوئی کچھ ڈیلرز معمول سے زیادہ ایندھن ڈپو سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بعض صارفین اپنی فوری ضرورت سے زیادہ ایندھن ذخیرہ کر رہے ہیں۔

روزانہ خریداری کی حد

موٹرسائیکل: زیادہ سے زیادہ 2 لیٹر

نجی کاریں: 10 لیٹر پیٹرول یا آکٹین

ایس یو وی، جیپ اور مائیکرو بس: 20–25 لیٹر

پک اپ اور مقامی بسیں: 70–80 لیٹر

طویل فاصلے کی بسیں، ٹرک اور کنٹینر گاڑیاں: 200–220 لیٹر ڈیزل

بی پی سی نے پٹرول پمپوں کو ہدایت کی ہے کہ خریداری کے وقت نقد رسید جاری کریں اور اگلی خریداری سے قبل صارف پچھلی خریداری کی رسید دکھائے۔ ڈیلرز کو کوٹا کی سختی سے پابندی کرنے اور اسٹاک و فروخت کی تفصیلات ڈپو میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارپوریشن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ایندھن کی درآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں، شپمنٹس وقت پر پہنچ رہی ہیں اور ریل ٹینکر واگن کے ذریعے ملک بھر میں ڈپو تک فراہم کی جا رہی ہیں۔ توقع ہے کہ قلیل مدت میں بفر اسٹاک میں بہتری آئے گی۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کے مقررہ نرخ سے زیادہ ایندھن فروخت کرنا جرم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں پولیس یونیفارم پر نظرِ ثانی کا امکان، پرانی وردی بحال کرنے کی سفارش

بی پی سی نے شہریوں اور ایندھن کے ڈیلرز سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ایندھن کی تقسیم بغیر رکاوٹ جاری رہے اور ملک میں سپلائی کے حوالے سے غلط فہمی یا گھبراہٹ نہ پھیلے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان