انسانی اسمگلنگ کے شکار 165 بنگلہ دیشی لیبیا سے وطن لوٹ آئے

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا سے مجموعی طور پر 165 بنگلہ دیشی شہری رضاکارانہ واپسی کے پروگرام کے تحت اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس پروگرام کو لیبیا میں بنگلہ دیشی سفارت خانے، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تارکینِ وطن بہبود و بیرونِ ملک روزگار نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن اور لیبیائی حکام کے تعاون سے ممکن بنایا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق واپس آنے والے افراد جمعہ کی صبح 5:30 بجے براق ایئر کی پرواز کے ذریعے ڈھاکہ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے 73 ماہی گیر میانمار کی قید سے آزاد کروالیے گئے

اس گروپ میں 143 بنگلہ دیشی شہری شامل تھے جو بن غازی کے گنفودا حراستی مرکز میں قید تھے۔

جبکہ 22 دیگر افراد بن غازی اور اس کے نواح میں رہنے والے پریشان حال، کمزور اور جسمانی طور پر بیمار بنگلہ دیشی تھے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر تارکینِ وطن انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آ کر غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں انہیں سمندر کے راستے یورپ پہنچانے کے وعدے کیے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ان میں سے کئی افراد کو لیبیا میں قیام کے دوران اغوا، بدسلوکی اور استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: پروازیں معطل، ہزاروں بنگلہ دیشی محنت کش پھنس گئے

وزارتِ خارجہ، دیگر متعلقہ سرکاری اداروں اور آئی او ایم کے نمائندوں نے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر واپس آنے والوں کا استقبال کیا۔

حکام نے ان تارکینِ وطن کو یہ بھی ترغیب دی کہ وہ اپنی مشکلات اور تجربات عوام کے ساتھ شیئر کریں تاکہ غیر قانونی ہجرت کے خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جا سکے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی جانب سے ہر واپس آنے والے فرد کو سفر میں معاونت، خوراک، بنیادی طبی سہولتیں اور ضرورت پڑنے پر عارضی رہائش فراہم کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور