روس ایران کو امریکی فوجی تنصیبات کی معلومات فراہم کر رہا ہے، امریکی میڈیا چیخ اٹھا

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کے مقامات سے متعلق خفیہ معلومات ایران کو فراہم کر رہا ہے، جس سے ایران کو خطے میں امریکی جنگی جہازوں، ریڈار سسٹمز اور مواصلاتی نیٹ ورکس کی نشاندہی میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے اتحادی چین اور روس اب تک کیوں خاموش ہیں؟

رپورٹ کے مطابق یہ معلومات روسی سیٹلائٹس اور دیگر انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل کی جا رہی ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود نہیں کہ ماسکو ایران کے میزائل یا ڈرون حملوں کی براہِ راست رہنمائی کر رہا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد تہران نے خطے میں امریکی اڈوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے، جس کے تناظر میں روسی معلومات ایران کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے روسی تعاون سے متعلق سوال پر کہا کہ ایران کی میزائل جوابی کارروائیاں بتدریج کمزور ہو رہی ہیں اور اس کی بحریہ اور عسکری پیداواری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں کے باعث تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے متجاوز

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ روس اور چین ایران کی سیاسی اور دیگر شعبوں میں مدد کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے جاری جنگ کے دوران اس تعاون کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز