رمضان میں تقریباً 20 لاکھ زائرین کی مکہ آمد

اتوار 8 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ کے میقاتوں سے گزر رہی ہے اور اب تک تقریباً 20 لاکھ افراد ان مقامات سے احرام باندھ کر حرم کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اب تک تقریباً 18 لاکھ 55 ہزار 775 افراد مکہ مکرمہ کے مختلف میقاتوں سے گزر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خادم حرمین شریفین کا مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی ہدایت

رائل کمیشن برائے مکہ سٹی اینڈ ہولی سائٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صالح الرشید نے بتایا کہ رمضان میں زائرین کی بڑھتی ہوئی آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور فیلڈ ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں تاکہ زائرین کی نقل و حرکت کو منظم اور محفوظ بنایا جا سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 554,813 زائرین میقات السیل الکبیر سے گزرے، جبکہ 392,042 افراد میقات یلملم، 372,110 مسجد تنعیم، 201,005 میقات الجحفہ، 185,516 میقات وادی محرم اور 150,289 زائرین مسجد جعرانہ سے احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کی جانب روانہ ہوئے۔

میقات کیا ہے؟

میقات دراصل وہ مخصوص مقامات ہوتے ہیں جہاں سے گزرنے والے حج یا عمرہ کے تمام زائرین کے لیے احرام باندھ کر عبادت کی حالت اختیار کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس مرحلے پر زائرین غسل یا صفائی کے بعد احرام پہنتے ہیں۔ مرد عام طور پر 2 سفید کپڑوں پر مشتمل احرام (ازار اور چادر) استعمال کرتے ہیں جبکہ خواتین سادہ اور باپردہ لباس کے ساتھ سر ڈھانپ کر عبادت کی حالت میں داخل ہوتی ہیں۔

حکام کے مطابق رائل کمیشن کے اہلکاروں نے مختلف میقاتوں پر 3,513 نگرانی دورے بھی کیے اور اس دوران کسی قسم کا سیکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا، جس سے انتظامات کے مؤثر ہونے کا اظہار ہوتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ مختلف میقاتوں اور مساجد میں تقریباً 800 اہلکار تعینات ہیں جو زائرین کو سہولیات فراہم کرنے اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ: رضاکار طلبا مسجد الحرام میں ترجمے کی سہولت فراہم کرنے لگے

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے قریب آتے ہی عمرہ ادا کرنے والے زائرین کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ یہ دن عبادت اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان