مکہ مکرمہ: رضاکار طلبا مسجد الحرام میں ترجمے کی سہولت فراہم کرنے لگے

ہفتہ 28 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے مسجد الحرام میں ترجمے کا منصوبہ شروع کیا ہے تاکہ حاجیوں اور زائرین کو بہتر رہنمائی اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس منصوبے کے تحت تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے رضاکار 12 زبانوں میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، جس سے زائرین کے لیے رابطے میں آسانی، سوالات کے جوابات اور مختلف امور کی انجام دہی میں سہولت پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اس منصوبے کا مقصد طلبا اور عملے میں سماجی ذمہ داری اور رضاکارانہ خدمات کے جذبے کو فروغ دینا ہے، اور ساتھ ہی حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے، جو کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

مکہ مکرمہ میں ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران رضاکار خود کو حاجیوں کی خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔

ان میں ڈاکٹرز، یونیورسٹی کے پروفیسرز، اساتذہ، طلبا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، جو سب حاجیوں کو آرام، دیکھ بھال اور اطمینان فراہم کرنے کے ایک مشترکہ مقصد سے سرشار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں