خیبر پختونخوا: تنخواہوں سے محروم لوکل گورنمنٹ ملازمین کا احتجاج: ’رمضان میں بھی تنخواہ نہیں ملی‘

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے لوکل گورنمنٹ ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گئے اور باچا خان چوک کو بند کرکے احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ

احتجاجی ملازمین لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں جمع ہوئے اور باچا خان چوک پہنچے جہاں انہوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکیل ایک سے لے کر 16 تک کے ملازمین کو ابھی تک فروری کی تنخواہ نہیں ملی، جبکہ رمضان کے مہینے میں حکومت نے تنخواہیں جلد دینے کا اعلان کیا تھا۔

احتجاج میں شامل ایک ملازم نے بتایا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی انہیں تنخواہ نہیں ملی جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کو فروری سے تنخواہوں کی ادائیگی روکی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمین مجبور ہو کر روزے کی حالت میں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور رمضان میں اخراجات کے لیے قرضے لینے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیے: اراکین اسمبلی کی تنخواہیں نہیں بڑھیں گی، جیب سے دینے کو تیار ہوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ملازمین نے کافی دیر تک باچا خان چوک پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ لوکل گورنمنٹ کے ایک اور ملازم ملک نوید نے بتایا کہ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر اداروں کے ملازمین کو بروقت ادائیگی ہو رہی ہے جبکہ عید کے لیے پیشگی ادائیگی بھی ہوگی، لیکن انہیں ابھی تک فروری کی ادائیگی نہیں ہوئی جبکہ عید بھی قریب آ گئی ہے۔

احتجاج کے باوجود بھی ملازمین کے پاس حکومت کی جانب سے کوئی نہیں آیا۔ احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد ملازمین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: جو بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کر دے، اسپیکر ایاز صادق

مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی جلد نہ کی گئی تو وہ اسمبلی کے سامنے احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوں گے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان