مائیکروسافٹ کا مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑا قدم، انتھروپک ٹیکنالوجی کو کوپائلٹ میں شامل کرنے کا اعلان

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دیتے ہوئے انتھروپک کی ٹیکنالوجی کو اپنے پلیٹ فارم کوپائلٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خودکار مصنوعی ذہانت کے معاونین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی آرامکو اور مائیکروسافٹ کا معاہدہ، صنعتی شعبے میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

کمپنی نے پیر کے روز کوپائلٹ کوورک نامی نیا ٹول متعارف کرایا، جو انتھروپک کے مقبول نظام کلاڈ کوورک سے متاثر ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پیچیدہ کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جیسے ایپس تیار کرنا، اسپریڈ شیٹس بنانا اور بڑی مقدار میں ڈیٹا کو منظم کرنا، وہ بھی کم انسانی نگرانی کے ساتھ۔

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ کاروباری اداروں کے ساتھ اس کے طویل تعلقات اور ڈیٹا سکیورٹی پر مضبوط توجہ اسے اُن کمپنیوں کے لیے زیادہ موزوں بنائے گی جو مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس استعمال کرنا چاہتی ہیں مگر حفاظتی خدشات کے باعث محتاط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ میں مائیکروسافٹ کیخلاف تحقیقات کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟

کمپنی کے ایک عہدیدار جیرڈ اسپاتارو کے مطابق یہ سروس کلاؤڈ ماحول میں کام کرے گی اور صارف کی اجازت کے بغیر کسی معلومات تک رسائی نہیں ہوگی، جس سے اداروں کو اپنے ڈیٹا کے تحفظ کے حوالے سے زیادہ اعتماد ملے گا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق کوپائلٹ کوورک اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے رواں ماہ کے آخر تک ابتدائی صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔ قیمتوں کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، تاہم اس کا کچھ استعمال کمپنی کے کاروباری پیکیج ایم 365 کوپائلٹ میں شامل ہوگا جبکہ اضافی استعمال کے لیے علیحدہ ادائیگی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو اشتہارات کیوں نہیں دکھانے چاہییں، اینتھروپک نے دلائل سے واضح کردیا

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ انتھروپک کے جدید کلاڈ سونیٹ ماڈلز بھی کوپائلٹ استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ اس سے پہلے یہ سروس زیادہ تر اوپن اے آئی کے جی پی ٹی ماڈلز پر انحصار کرتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان