چیٹ جی پی ٹی کو اشتہارات کیوں نہیں دکھانے چاہییں، اینتھروپک نے دلائل سے واضح کردیا

منگل 10 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات کی آزمائشی شروعات کے بعد حریف کمپنی اینتھروپک نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے دوستی کا رجحان کہیں حقیقی زندگی سے دوری کی شروعات تو نہیں؟

اوپن اے آئی نے 10 فروری 2026 سے امریکا میں فری اور Go صارفین کے ایک محدود گروپ کو چیٹ جی پی ٹی کے اندر اشتہارات دکھانے شروع کیے ہیں۔

اس پیشرفت کے جواب میں اینتھروپک نے ایک ہزار سے زائد الفاظ پر مشتمل ایک بلاگ پوسٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی گفتگو میں اشتہارات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

اینتھروپک نے واضح کیا ہے کہ اس کا چیٹ بوٹ کلاڈ مستقبل میں بھی اشتہارات سے پاک رہے گا۔

اے آئی چیٹس میں اشتہارات ناموزوں قرار

بلاگ پوسٹ میں اینتھروپک کا کہنا ہے کہ سرچ انجنز اور سوشل میڈیا پر اشتہارات مؤثر ہوتے ہیں کیونکہ وہاں صارفین اسپانسرڈ مواد کی توقع رکھتے ہیں تاہم  اے آئی چیٹس ایک بالکل مختلف ماحول ہیں۔

مزید پڑھیے: واٹس ایپ کو اے آئی حریفوں کو رسائی نہ دینا مہنگا پڑگیا، یورپی یونین حرکت میں آگئی

کمپنی کے مطابق صارفین چیٹ بوٹس کے ساتھ گفتگو کے دوران حساس معلومات، ذاتی مسائل اور پیچیدہ پیشہ ورانہ امور شیئر کرتے ہیں۔

اینتھروپک نے چیٹ کے اندر اشتہارات کو ایک ناموزوں قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سےاے آئی اور صارف کے درمیان اعتماد متاثر ہو سکتا ہے۔

اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے درمیان بڑھتی ہوئی یہ لفظی جنگ اس بات کو بھی اجاگر کر رہی ہے کہا کہ اے آئی کمپنیاں مستقبل میں اشتہارات کو کس طرح استعمال کرنا چاہتی ہیں۔

اے آئی کے رویے پر اثر کا خدشہ

اینتھروپک نے خبردار کیا کہ اشتہارات اے آئی کے رویے کو بدل سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اشتہارات کا بنیادی مقصد صارفین کو زیادہ وقت تک پلیٹ فارم پر رکھنا ہوتا ہے جو اس بات میں رکاوٹ بن سکتا ہے کہ اے آئی واقعی صارف کی مدد کر رہا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی میں اشتہارات دکھانے کا اعلان

بلاگ میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ اگر اے آئی کوئی تجویز دے تو صارف کیسے یقین کرے کہ وہ خالصتاً مدد کے لیے ہے یا کسی پراڈکٹ کی تشہیر کے لیے؟

اینتھروپک کے مطابق یہ مسئلہ اس لیے بھی سنگین ہے کیونکہ اب بہت سے لوگ  اے آئی کو ایک مشیر کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔

کلاڈ کا کاروباری ماڈل

اینتھروپک نے وضاحت کی کہ اس کا بزنس ماڈل اشتہارات کی بجائے سبسکرپشنز اور کاروباری معاہدوں پر مبنی ہے جس سے کمپنی کو صارفین کی توجہ یا ڈیٹا فروخت کیے بغیرکلاڈ کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انتھراپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اے آئی شاپنگ یا بکنگ جیسے کاموں میں معاون ہو سکتا ہے تاہم ایسے تمام اقدامات ہمیشہ صارف کی جانب سے شروع ہونے چاہییں نہ کہ اے آئی کی طرف سے مسلط کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی