تربت میں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز، شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے تربت میں شہریوں کے لیے گرین پیپلز بس سروس کا افتتاح کر دیا ہے، جس کا مقصد شہر میں شہری نقل و حمل کو بہتر بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکٹ ہاؤس تربت میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس اقدام کے بعد تربت صوبے کا دوسرا شہر بن گیا ہے جہاں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے نہ صرف تربت کے شہری بلکہ پورے ضلع کیچ کے عوام مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر کے بعد تک بند کردیے گئے

انہوں نے اعلان کیا کہ خواتین کے لیے محفوظ اور آسان سفر کو یقینی بنانے کے لیے جلد پنک بس سروس بھی متعارف کروائی جائے گی۔

حکام کے مطابق بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ہر بس میں 37 نشستیں موجود ہیں اور کھڑے ہو کر سفر کرنے والے مسافروں سمیت تقریباً 100 افراد ایک ساتھ سفر کر سکیں گے۔ ابتدا میں شہر کے لیے چار بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

منصوبے کے تحت تربت کے نواحی علاقوں کو شہر سے جوڑنے کے لیے 19 کلومیٹر طویل روٹ پر 18 بس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، اور روزانہ تقریباً 4 ہزار 500 مسافروں کی سہولت متوقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ روٹس اور کرایوں کے حتمی فیصلے مزید جائزے کے بعد کیے جائیں گے اور ابتدائی دو سال کے لیے مفت سفر کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

بالی ووڈ فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ نادیہ جمیل نے بتادیا

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام، بحرین میں بھارتی ٹیلی کام انجینیئر گرفتار

گلوکارہ ریحانہ کے گھر پر گولیاں چلانے والی خاتون گرفتار، حملے کے پیچھے وجہ کیا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟