عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ اور امریکی ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ خاتون کی شناخت ایوانا اورٹیز کے نام سے ہوئی ہے۔
ایوانا اورٹیز کے سابقہ ریکارڈز میں کئی گرفتاریاں شامل ہیں۔ 2013 میں ان کا دیوالیہ پن کا کیس رہا، 2021 میں غفلت سے ڈرائیونگ کے شبہے میں گرفتاری ہوئی اور 2023 میں گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت انہیں گرفتار کیا گیا۔ وہ ایک لائسنس یافتہ اسپِیچ پیتھولوجسٹ ہیں اور ان کا ریحانہ یا ان کے پارٹنر ریپر راکی سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ریحانہ اور ریپر راکی کے گھر پر فائرنگ
ذرائع کے مطابق اورٹیز اکثر فیس بک پر ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں جن میں وہ پرفارم کرتے ہوئے مشہور شخصیات کو مخاطب کرتی نظر آتی تھیں۔ فائرنگ سے چند ہفتے قبل انہوں نے ریحانہ کے بارے میں فیس بک پر ایک متنازعہ پوسٹ بھی شیئر کی تھی جس میں ان پر غیر مناسب الزام لگایا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحانہ نے اپنی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور آئندہ ہونے والا فوٹو شوٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وہ واقعے کے بعد سے سخت خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے گولیوں کی آواز سنی مگر شروع میں سمجھ نہیں پائیں کہ کیا ہوا۔ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ کوئی ان کے خاندان کو نشانہ کیوں بنائے گا۔














