2026 چین کی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ، امریکی ٹیرف کے باوجود تجارت میں بڑی بحالی

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چین کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے عالمی تجارتی ماہرین نے توقعات سے کہیں بہتر قرار دیا ہے۔ امریکی توجہ عالمی تنازعات خصوصاً ایران سے متعلق کشیدگی کی جانب منتقل ہونے کے باوجود چینی برآمدی شعبہ مضبوط کارکردگی دکھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال میں پاک چین تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چین کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 22 فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے میں کمپیوٹر چپس، گاڑیوں اور الیکٹرانکس مصنوعات کی ترسیل نے اہم کردار ادا کیا۔

چین کے کسٹمز ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار ماہرین اقتصادیات کی پیش گوئیوں سے کہیں بہتر رہے اور دسمبر میں ریکارڈ ہونے والی 6.6 فیصد سالانہ شرح نمو سے بھی نمایاں طور پر زیادہ ثابت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری اور فروری میں امریکا کو برآمدات 11 فیصد کم رہیں، تاہم یہ کمی دسمبر میں ریکارڈ ہونے والی 30 فیصد کمی کے مقابلے میں کم ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کو برآمدات تقریباً 28 فیصد جبکہ لاطینی امریکا کو 16 فیصد تک بڑھ گئیں۔ جاپان اور بھارت سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کو برآمدات میں بھی واضح اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا امریکا سے ’ریڈ لائنز‘ برقرار رکھتے ہوئے رابطوں کے فروغ کا عندیہ

امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باوجود برآمدات چین کی معیشت کے لیے مثبت پہلو ثابت ہو رہی ہیں۔ 2025 میں چینی برآمدات 5.5 فیصد بڑھیں جبکہ تجارتی سرپلس بڑھ کر تقریباً 1.2 ٹریلین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد امریکا کو برآمدات میں کمی آئی، تاہم دیگر خطوں کو بڑھتی ہوئی ترسیل نے اس کمی کا اثر کم کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات مالیت کے لحاظ سے تقریباً 73 فیصد بڑھ گئیں، جس کی ایک وجہ عالمی سطح پر میموری چپس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔ اسی عرصے میں گاڑیوں کی برآمدات 67 فیصد جبکہ مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی برآمدات 27 فیصد بڑھیں۔

تجزیہ کاروں کی نظر اب مارچ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورۂ بیجنگ پر مرکوز ہے، جہاں گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے تجارتی جنگ بندی معاہدے میں ممکنہ توسیع پر بات چیت متوقع ہے، جو چین کی امریکا کو برآمدات کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر فائرنگ، دہشتگردی کا شبہ، تحقیقات جاری

پاکستان سپر لیگ کا 11واں ایڈیشن، فیصل آباد اور پشاور میزبانوں کی فہرست میں شامل

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟