پاکستان مینز فٹبال انڈر 20 ٹیم کے ہیڈ کوچ شہزاد انور نے آئندہ ہونے والی ساف انڈر 20 چیمپیئن شپ کے لیے 26 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا یہ ٹورنامنٹ 23 مارچ سے 3 اپریل تک مالدیپ میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان کو گروپ ’بی‘ میں بنگلہ دیش اور بھارت کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 24 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ دو دن بعد اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا،گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی
ہیڈ کوچ شہزاد انور نے کہا کہ ہم نے ایک مضبوط اور مسابقتی ٹیم بنانے کی پوری کوشش کی ہے اور امید ہے کہ یہ ٹیم ساف انڈر 20 چیمپیئن شپ میں بہتر نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کھلاڑی اس وقت اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں جبکہ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ٹرائلز کے بعد اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ابتدائی اسکواڈ میں گول کیپرز: ذوالقرنین (لنڈی کوتل)، عادل علی خان (اسلام آباد)، کاشف (جنوبی وزیرستان)، غلام عباس (سرگودھا)، ڈیفنڈرز: میں عمر جاوید (صوابی)، زریب حیدر (پاراچنار)، مجید علی (فیصل آباد)، وسیم عبدالرشید (کراچی)، عبید اللہ (بھکر)، عبدالخالق (چمن) شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ساف فٹسال چیمپیئن شپ: پاکستان کی شاندار واپسی، بھوٹان کو 2-4 سے شکست
عبدالرحمان (فیصل آباد)، عابس رضا (لیہ)، شیراز خالد (کراچی)، مڈفیلڈرز: میں علی ظفر (کوئٹہ)، زین عمران (میلبرن)، شہاب احمد (چترال)، خبیب (بنوں)، اویس الیاس (کراچی) بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
جنید (ڈی آئی خان)، منصور خان (اسلام آباد)، فارورڈز: میں نجیب اللہ (بھکر)، عبدالصمد (سوات)، سجاد حسین (کوئٹہ)، عبداللہ (راولپنڈی)، فہام (اسلام آباد)، عمر نواز (پشاور/برطانیہ) کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔














