اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت بھارت کی افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش یا مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔
پاکستانی مندوب نے بھارت اور افغان نمائندوں کے بیانات کے جواب میں واضح کیاکہ پاکستان نے ایسے شواہد فراہم کیے ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ بھارت دہشتگرد گروپوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔
افغانستان میں پاکستان کا کردار
عاصم افتخار نے کہاکہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے وہاں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
بھارت کے اقدامات پر تنقید
پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ بھارت کو فوری طور پر اپنی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی بھڑکانے کی پالیسی ترک کر دینی چاہیے، کیونکہ یہ طویل عرصے سے خطرناک کھیل جاری رکھے ہوئے ہے۔
افغان نمائندوں کی نمائندگی پر سوال
عاصم افتخار نے مزید کہاکہ افغانستان کے نام نہاد نمائندے در حقیقت کسی کی نمائندگی نہیں کرتے، بلکہ وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کی ترجمانی کرتے ہیں۔














