کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اگلے پاکستان سپر لیگ (PSL 11) سیزن کے لیے دوبارہ ٹیم کے کپتان کے طور پر ذمہ دار ہوں گے۔
گزشتہ سیزن میں وارنر کی قیادت میں ٹیم نے اپنی حکمت عملی اور کارکردگی میں بہتری دکھائی اور 3 سال بعد پہلی مرتبہ پلے آف میں جگہ بنائی۔ فرنچائز نے انہیں دوبارہ مقرر کرکے ٹیم میں استحکام اور حکمت عملی کے تسلسل کو یقینی بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
39 سالہ وارنر نے PSL 10 میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
The announcement you’ve all been waiting for 😍
The leader, the legend, the King, David Warner returns as captain, ready to take the #KingsSquad to new heights in the upcoming season of the #HBLPSL 💙❤ pic.twitter.com/C0HMXmrw4U
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) March 10, 2026
تاہم لیگ میں توسیع کے بعد مختص کھلاڑیوں کی تعداد محدود ہونے کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر آزاد کر دیا گیا تھا، لیکن کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 79 لاکھ روپے کی بولی لگا کر ان کی خدمات دوبارہ حاصل کرلیں۔
کراچی کنگز PSL 11 کا آغاز 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کرے گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
کراچی کنگز کا اسکواڈ: حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ اور رضوان اللہ۔














