پارلیمنٹ میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات، 70 فیصد گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں.

اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدامات وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

کفایت شعاری مہم کے تحت 70 فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین قومی اسمبلی کی 2 ماہ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 25 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

اسی طرح پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ روپے یا اس سے زائد ہے، ان کی 2 دن کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری کے اعلانات کھوکھلے، عوام پر مسلسل بوجھ ڈالا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تمام نئی خریداری فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔

روایتی اخراجات میں کمی کے لیے سیکریٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کو محدود رکھنے اور انہیں ورچوئل یا آن لائن طریقے سے منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی میں ہفتے میں 4 ورکنگ ڈیز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کا کفایت شعاری اور ایندھن بچت پلان منظور، معاشی دباؤ کے پیش نظر اہم فیصلے

نوٹیفکیشن کے تحت قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا اور گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو اضافی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔

کفایت شعاری پالیسی کے تحت بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے پارلیمنٹ میں غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسی طرح قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے کیفے ٹیریاز کے یوٹیلیٹی بلز میں بھی 70 فیصد تک بچت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد حکومتی اخراجات میں نمایاں کمی لانا اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش حکومت پارلیمنٹ سے مثبت سیاسی کلچر فروغ دینا چاہتی ہے، وزیر داخلہ صلاح الدین احمد

ایران نے ہرمز میں بھارت جانے والے تجارتی جہاز پر حملے کی تصدیق کر دی

ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر مہلک حملے کی ذمہ دار امریکی فوج قرار، امریکی اخبار

پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2026 کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی شرائط جاری کردیں

تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے