وائرل تنازعے کے بعد مزنا وقاص نے شعیب ملک سے کیا شکوہ کیا؟

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ مزنا وقاص نے حال ہی میں وائرل تنازعے کے بعد کرکٹر شعیب ملک سے شکوہ کیا ہے۔

مزنا وقاص نادیہ خان اور ذوہیب حسن کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔ اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے نام کے ساتھ لوگ کنفیوژ ہوتے ہیں درست نام ’مزنا‘ ہے یا ’منزہ‘؟ جس پر مزنا وقاص نے کہا، آپ ہمیشہ میرا نام صحیح لیتی ہیں جبکہ حال ہی میں ایک شو میں میزبان بار بار میرا نام غلط لے رہے تھے حالانکہ ان کے ہاتھ میں موجود کارڈ پر میرا نام لکھا ہوا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ بات قابل قبول نہیں۔ جب کسی مہمان کو پروگرام میں مدعو کیا جائے تو انہیں مکمل پروٹوکول کے ساتھ عزت دی جانی چاہیے۔ ہمارا ذاتی کوئی جھگڑا نہیں لیکن کم از کم نام تو صحیح پکارنا چاہیے۔

اس پر نادیہ خان نے کہا کہ شعیب ملک کا اکیلے کسی بھی پروگرام کی میزبانی کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے اور وہ آہستہ آہستہ سیکھیں گے۔ مزنا وقاص نے واضح کیا کہ ذاتی طور پر ان کے درمیان کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہے اور یہ سب دوستانہ انداز میں ہوا۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے مزنا وقاص نے کہا یہ ایک مذاق تھا میرا مقصد شعیب ملک کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ انہوں نے مجھے عزت کے ساتھ مدعو کیا اور جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ صرف ہمارے درمیان مزاق تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور صارفین نے شعیب ملک پر شدید تنقید کی تھی۔ پروگرام کے دوران شعیب ملک نے مزنا وقاص سے کہا کہ آپ مجھے پہلی بار ملی ہیں آپ کو نہیں پتا چلے گا کب میں سنجیدہ ہوں اور کب ناراض، جس پر مزنا نے ہنستے ہوئے جواب دیا مجھے پتہ کر کے کرنا بھی کیا ہے آپ بھی شادی شدہ ہیں اور میں بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز میں جیمینی کے ذریعے خودکار مواد کی تیاری ممکن

مکیش امبانی امریکا میں 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سنی گئی، محسن نقوی نے بڑا اعلان کردیا

اسرائیل سے ہسپانوی سفیر واپس بلا لیا گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو کتنے فنڈز ملیں گے؟ آئی سی سی نے تفصیلات جاری کردیں

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے