شہری کو 3 اضافی مسافروں کے ساتھ گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپے کا چالان جاری کیا گیا جس پر اس نے ٹریفک پولیس پر تنقید شروع کر دی۔
شہری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے تمام قانونی کاغذات مکمل ہیں مگر ایک معمولی خلاف ورزی پر بھی جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں سارے قوانین غریب کے لیے ہیں۔
قانون یورپ آلے تے سہولتاں یوگنڈا والیاں، چالان ہونے پر شہری نے پولیس والوں کو کھری کھری سنا دیں. pic.twitter.com/XWMz3QA9aB
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) March 10, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور یا بااثر افراد کے لیے کوئی قانون نہیں۔ چھوٹی سی خلاف ورزی پر بھی بھاری جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ یہاں قوانین پورپ والے ہیں اور سہولیات یوگنڈا جیسی دی جاتی ہیں۔
پولیس اہلکار نے شہری سے کہا کہ آپ نے جو خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔














