گوگل کا پاکستان میں اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے پاکستان کے لیے گوگل اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو انڈسٹری سے منظور شدہ ایک نیا سرٹیفکیٹ پروگرام ہے۔

اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی مہارتوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے خلا کو کم کرنا اور پیشہ ور افراد کو ایسی عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ اپنی روزمرہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اے آئی کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکیں۔

یہ پروگرام بنیادی نظریات سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر توجہ دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’گوگل اے آئی خلاصہ گلے پڑگیا‘، آن لائن ٹریفک متاثر ہونے پر ببلشرز کا احتجاج

گوگل کے مطابق عالمی معیشت کی بنیادوں کو تبدیل کرتی ہوئی مصنوعی ذہانت کے باعث ایسے ماہر افراد کی طلب بڑھ رہی ہے جو اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

اس بڑھتی ہوئی طلب کے مقابلے میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی ایک نمایاں مسئلہ بن چکی ہے۔

ایپسوس اور گوگل کی مشترکہ تحقیق کے مطابق تقریباً 70 فیصد منیجرز کا خیال ہے کہ کامیابی کے لیے مصنوعی ذہانت کی تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل اے آئی نے زمین پر خلائی مخلوق کے پوشیدہ ٹھکانوں کی نشاندہی کردی

جبکہ صرف 14 فیصد کارکنوں کو حقیقت میں اے آئی کی تربیت کی پیشکش کی گئی ہے۔ گوگل کا یہ نیا سرٹیفکیٹ پروگرام اسی فرق کو کم کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ پروگرام ’مشق کے ذریعے سیکھنے‘ کے تصور پر مبنی ہے اور اس میں 20 سے زیادہ عملی سرگرمیاں شامل ہیں۔

سیکھنے والوں کو بہتر ٹولز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پروگرام میں داخلہ لینے والوں کو تین ماہ کے لیے گوگل اے آئی پرو تک مفت رسائی بھی دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل کا پروجیکٹ جینی متعارف، صارفین اب اے آئی سے اپنی دنیا خود بنا سکیں گے

اس کے ذریعے شرکا گوگل کے جدید ترین اے آئی ماڈلز کے ساتھ براہِ راست مشق کر سکتے ہیں اور انہیں پہلے سے زیر استعمال ٹولز جیسے گوگل ڈوکس، جی میل اور گوگل شیٹس میں استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ سرٹیفکیٹ پروگرام 6 جامع کورسز اور ایک حتمی اختتامی پروجیکٹ پر مشتمل ہے، جو گوگل کے ماہرین اور اے آئی کے پیشہ ور افراد کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر مصروف پیشہ ور افراد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے اور اسے اپنی رفتار کے مطابق 10 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرکا کو ہر موڈیول کے ساتھ شیئر کرنے کے قابل ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جاتا ہے، جسے وہ لنکڈ اِن جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی پیشہ ورانہ پروفائل میں شامل کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق یہ نصاب حقیقی دنیا میں دستیاب ملازمتوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور معروف آجرین کی جانب سے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

اعتزاز احسن قابل اعتماد، پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی ن لیگ سے لفافے لیتی ہے، فواد چوہدری نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

گلگت بلتستان میں اشیائے خورد و نوش کے کاروبار کے لیے رجسٹریشن اور لائسنس فیس مقرر

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے