بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب پر دلہستی ہائیڈرو منصوبے پرکام کا آغاز کردیا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں دریائے چناب دلہستی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے پر کام شروع کر دیاہے ۔یہ منصوبہ ساڑھے3 سال میں مکمل ہو گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکو مت نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں 260میگاواٹ صلاحیت کا حامل دلہستی ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ 44ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے خطرہ، اسلام آباد نے اقوام متحدہ کو خبردار کر دیا

یہ منصوبہ دریائے چناب پر تعمیر کیا جارہا ہے ، جو ان 3 مغربی دریائوں میں شامل ہے جن کا پانی سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کودیا گیا تھا۔ تاہم 2025میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے تناظر میں، یہ مغربی دریا ئوں پر مکمل ہونے والا پہلا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ہوگا۔

راجیہ سبھا کے رکن سجاد احمد کچلو کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے بجلی شری پد نائیک نے بتایا کہ سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے گزشتہ سال26مئی کو منصوبے کی ڈی پی آر منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا، امریکی جریدے کی رپورٹ

منصوبے کو 7جنوری 2026 کو ماحولیاتی کلیئرنس مل گئی ہے ۔20فروری کو این ایچ پی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے ۔

حکومت کے مطابق زمین کے حصول کا عمل رائٹ ٹو فیئر کمپنسیشن ایکٹ 2013 کے تحت کیا جا رہا ہے ، واضح رہے کہ 390میگا واٹ کا دلہستی پاور اسٹیشن اپریل 2007 سے کام کر رہا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوال کے چاند کی پیدائش کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے