ٹریفک ون ایپ کا آغاز، ون ایپ ہے کیا ؟

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلی پنجاب کے جدید پولیسنگ وژن کی عملی تکمیل کے تحت سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے نئے یونیفارم کے ساتھ ساتھ ایک جدید ڈیجیٹل ٹول ون ایپ کو کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایپ پاکستان میں ٹریفک نفاذ کو شواہد پر مبنی اور تیز رفتار بنانے کا ایک اہم قدم ہے، جو ٹریفک وارڈنز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متعدد سہولیات فراہم کرتی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام سرکل افسران کو ون ایپ سے لیس آئی پیڈز تقسیم کیے اور انہوں نے بتایا کہ یہ انٹیگریٹڈ ایپ مختلف سرکاری محکموں کے ڈیٹا سے منسلک ہے، جس سے ٹریفک افسران موقع پر ہی فوری تصدیق اور کارروائی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جیل میں قید خواتین سے ناروا سلوک، نگران وزیر اعلی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ون ایپ کی اہم خصوصیات

ون ایپ کے ذریعے ٹریفک وارڈنز ایک ہی کلک پر مختلف آپریشنل سہولیات حاصل کر سکتے ہیں، جیسے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی فوری تصدیق۔ اس کے علاوہ، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ پر بھی موقع پر چیک کیے جاسکتے ہیں ۔
ون ایپ کے ذریعے سے ٹریفک ورڈانز ایف آئی آر کا اسٹیٹس، ڈرائیور کا کریمنل ریکارڈ اور دیگر معلومات بھی فوری حاصل کر سکتے ہیں ۔

اس ایپ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ ‘ون ایپ’ کے ذریعے جاری کیے جانے والے ای چالان ویڈیو شواہد کے ساتھ ہونگے ۔شہریوں کو خلاف ورزی کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے ملے گئی جس سے وہ خود ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔یہ ایپ تجاوزات اور ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کارروائی کی سہولت دیتی ہے، جو لاہور کی سڑکوں کو محفوظ اور منظم بنانے میں مددگار ہے۔

ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ‘ون ایپ’ مختلف سرکاری محکموں کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہے، جس سے فیلڈ میں فوری ایکشن ممکن ہوتا ہے اور ٹریفک افسران کی کارکردگی بڑھتی ہے۔ یہ ایپ نہ صرف پولیس کے لیے بلکہ عوام کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ شفاف نگرانی اور موثر ڈیجیٹل مینجمنٹ کو فروغ دیتی ہے۔

-ون ایپ” کا مقصد ٹریفک مینجمنٹ کو جدید، شفاف اور موثر بنانا ہے۔ یہ ایپ ٹریفک خلاف ورزیوں کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بناتی ہے، جو عدالتوں میں ثبوت کے طور پر پیش کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ شہریوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ ٹریفک افسران اب زیادہ تیزی اور درستگی سے کام کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: قرآنی ترجمہ میں تحریف: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو طلب کرلیا

یہ ایپ نئی یونیفارم کے ساتھ مل کر لاہور کی سڑکوں پر جدید پولیسنگ کا نیا دور شروع کر رہی ہے۔
یہ اقدام پنجاب پولیس کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک سنگ میل ہے، جو مستقبل میں صوبے بھر میں توسیع پا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے