مقبوضہ کشمیر: سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور حکمران جماعت جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ جموں میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

واقعے کے وقت ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چوہدری ان کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کشمیر کے یوم شہدا پر وزیر اعلیٰ بھی مقید

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق، فائرنگ کا مذکورہ واقعہ رائل پارک، گریٹر کائلش، جموں میں ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی شناخت کمال سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی مل گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

عمر عبداللہ نے اپنے والد کے محفوظ رہنے کو ’انتہائی قریب سے بچاؤ‘ قرار دیتے ہوئےکہا کہ یہ واقعہ ایک ممکنہ قاتلانہ حملہ تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس طرح کوئی شخص ان کے والد کے اتنا نزدیک پہنچ سکا جبکہ وہ انتہائی سیکیورٹی کے ساتھ تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فاروق عبداللہ اور چوہدری لوگوں کے درمیان چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سری نگر میں عام آدمی پارٹی کے ایم پی کی نظر بندی، فاروق عبداللہ سمیت اپوزیشن کی مذمت

ایسے میں اچانک ایک شخص ان کے پیچھے آ کر فائر کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر حفاظتی عملہ بروقت مداخلت کر کے حملہ ناکام بنا دیتا ہے۔

عینی شاہد راکش سنگھ نے بتایا کہ حملہ آور نے ریوالور فاروق عبداللہ کے پیچھے رکھا اور فائر کیا، مگر ہدف سے چوک گیا۔

جے این کے این سی کے رکن اسمبلی اعجاز احمد جان نے کہا کہ حملہ آور فوراً قابو میں آ گیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 ایس پی ساؤتھ جموں اجے شرما کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی گئی ہیں تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

پیٹرول بچاؤ، الیکٹرک بائیکس چلاؤ: حکومت بلوچستان کی الیکٹرک بائیکس اسکیم سے بائیکس کیسے حاصل کی جا سکتی ہیں؟

لاڑکانہ، کشمور اور کندھ کوٹ کے سرکاری گوداموں سے 24 ہزار میٹرک ٹن گندم کیسے غائب ہوئی؟

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، کیا گوادر، پورٹ قاسم اور کراچی کی بندرگاہیں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

ویڈیو

بادشاہی مسجد: فن اور تاریخ کا حسین امتزاج

روایتوں کے شہر میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت