سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی ہرجانہ کیس: حق دفاع ختم کرنے پر نظرثانی کی سماعت

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے ہرجانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کے اقدام پر نظرثانی کی سماعت ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے۔

مزید پڑھیں:جھگڑے کے ملزم کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ کا کڑا رویہ

علی ظفر نے بتایا کہ قانون کے مطابق حق دفاع ختم کرنے کے لیے مدعی کو درخواست دائر کرنا ضروری ہے، لیکن موجودہ کیس میں شہباز شریف کی جانب سے کوئی درخواست نہیں دائر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر حق دفاع ختم کیا، جس کا قانونی اختیار نہیں تھا۔

عدالت نے نوٹ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنا ابتدائی جواب 4 سال بعد جمع کرایا اور اس دوران عدالت کے دائرہ اختیار پر سماعتیں جاری رہیں۔ عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جواب میں تاخیر پر کوئی کارروائی یا جرمانہ نہیں کیا گیا، جبکہ 2 ماہ میں حق دفاع ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھتہ نہ دینے پر اغوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 2 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کے جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ وکیل شہباز شریف نے بتایا کہ عدالت پہلے ہی ٹرائل روکنے کا حکم دے چکی ہے، اور مناسب ہوگا کہ آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟