گلوکارہ آئمہ بیگ نے 31ویں سالگرہ کیسے منائی؟

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اس ہفتے 31ویں سالگرہ منائی۔ جس کی ویڈیوز اور تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نےگلوکار عاصم اظہر کے ساتھ تصویر اور کام کے دوران دوستوں اور کولیگز کی جانب سے منائے گئے کیک سرپرائز کی تصاویر شامل کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے والد کے سامنے اپنی شاپنگ دکھا رہی ہیں جس پر والد نے آنکھیں گھمائیں، اس لمحے کو کیمرے نے بخوبی قید کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئمہ بیگ سے شادی کے 3 ماہ بعد ہی علیحدگی، زین احمد نے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

پوسٹ کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی تھا جس میں گلوکارہ نے بتایا کہ تصاویر کے پیچھے دن کی اصل تصویر کیسی تھی۔ انہوں نے سب سے پہلے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر سالگرہ کی شوقین نہیں ہیں سوائے اس کے کہ یہ لمحہ کسی چلے جانے والے مگر ناقابل فراموش شخص کو یاد کرنے کا موقع ہو۔ اس دن صبح سب سے پہلے ان کے ذہن میں ان کی مرحومہ والدہ آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

انہوں نے لکھا کہ صبح اٹھ کر انہوں نے اپنی والدہ کے بارے میں سوچا اور کچھ وقت غور و فکر میں گزارا پھر سیدھا کام پر چلی گئیں جسے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کام، مزدوری اور کبھی کبھار مجبوریاں قرار دیا۔

انہوں نے لکھا ہر دن اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے خواب کی زندگی گزار رہی ہوں یہ سب آپ سب کی محبت اور حمایت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جن کی محبت اور تنقید وقت کے ساتھ ان کے لیے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ رضا نے آئمہ بیگ کو گلوکارہ ماننے سے انکار کیوں کیا؟

دن کا سب سے جذباتی لمحہ کام پر منائے گئے کیک سرپرائز کا تھا جس نے انہیں یہ یاد دلایا کہ قریبی لوگ ہمیشہ ساتھ ہیں۔ آئمہ بیگ نے 31 سال کی عمر میں اپنی زندگی کے عوامی پہلو پر بھی روشنی ڈالی اور لکھا کہ مداحوں نے ان کے بالغ ہونے کے سفر کو قریب سے دیکھا ہے۔

پوسٹ کے آخر میں آئمہ بیگ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دن کے باقی حصے کے بارے میں بتایا کہ وہ باہر گئیں، کھانا کھایا اور سوگئیں جسے انہوں نے سب سے بہترین حصہ قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟