سارہ رضا نے آئمہ بیگ کو گلوکارہ ماننے سے انکار کیوں کیا؟

پیر 28 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے آئمہ بیگ کی گلوکاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں۔

سارہ خان نے وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے آئہ بیگ کے حوالے سے کہا ہے کہ  اگر موسیقی سے آٹو ٹیون کا آپشن نکال کر بات کی جائے تو آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں ہیں اس طرح کے اور بھی بہت سے نام ہیں جن کو اداکاروں یا تفریحی شخصیات کے طور پر توپسند کیا جا سکتا ہے لیکن بطور گلوکار نہیں۔

انہوں نے مہوش حیات کے آئٹم سانگ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگرانہیں اپنی فلم یا آئٹم سانگ کے لیے کسی کو اداکاری یا ماڈلنگ کے لیے رکھنا ہو تو وہ مہوش حیات کو پرفارمنس کے لیے ہائر کریں گی گانے کے لیے نہیں کیونکہ وہ گانا نہیں گاتیں۔

سارہ رضا خان کا  شمار میوزک انڈسٹری کی جانی مانی گلوکاروں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے اہنے میوزک کیرئیر میں کئی مقامی گائیکی کے مقابلے جیتنے کے ساتھ کئی مشہور ڈراموں کے اصل ساؤنڈ ٹریکس میں اپنی مسحور کن آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’میرے قاتل میرے دلدار‘ ، ’نامعلوم افراد‘ سمیت کئی مقبول فلموں کے لیے بھی گانے گائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!