رواں برس 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تقریبات تمام پاکستانی سفارتخانوں میں سادگی کے ساتھ منائی جائیں گی۔
اس موقع پر صرف روایتی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی اور کسی قسم کی قومی دن کی استقبالیہ محافل منعقد نہیں کی جائیں گی۔
This year’s 23rd March National Day will be observed with simplicity at all Pakistan’s Missions abroad, limited to the traditional flag-hoisting ceremony.
In the light of Prime Minister’s announced austerity measures, and as a mark of solidarity with the countries and peoples of…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 12, 2026
اس ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی معاشی کفایت شعاری کی ہدایات اور مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں جاری تنازعات کے دوران ہونے والے انسانی نقصان کے تناظر میں ممالک اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر پر بڑی خوشخبری: 19 سے 23 مارچ تک طویل تعطیلات کا اعلان
اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے امن، استحکام اور خوشحالی قائم ہوگی اور پاکستان پوری دنیا کے ساتھ امن اور ترقی کے سفر میں شریک رہے گا۔














