پاناما لیکس میں شامل افراد کے خلاف سراج الحق کی 7 برس پرانی درخواست سماعت کے لیے مقرر

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی 7 برس پرانی سراج الحق کی درخواست 9 جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2017 میں لیکس میں شامل افراد کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز اسکینڈل میں ملوث 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی سماعت کے لیے دو رکنی بینچ قائم کر دیا، دو رکنی بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قائم کیا گیا ہے، جسٹس امین الدین خان بنچ کا حصہ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے امیر جماعت اسلامی نے 2017 میں پانامہ پیپرز میں سامنے آئے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔

پاناما اسکینڈل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز، تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری، مونس الہی اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن سمیت سینکڑوں افراد کے نام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp