راولپنڈی کے قریب دو مشتبہ ڈرونز کو گرا دیا گیا گیا ہے۔
: سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے قریب پرواز کرنے والے دو مشتبہ ڈرونز کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک اقدامات کے ذریعے ناکارہ بنا کر مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں نامعلوم ڈرونز کیخلاف کامیاب آپریشن کے بعد عارضی طور پر بند فلائٹس آپریشنز دوبارہ بحال
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈرونز ابتدائی نوعیت کے تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت نشانہ بنایا۔ واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر کچھ دیر کے لیے فضائی حدود بند کردی گئی تھی، تاہم صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا کوہاٹ میں ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ؟ حقیقت کیا ہے؟
حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔














