افغان طالبان کا کوہاٹ میں ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ؟ حقیقت  کیا ہے؟

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر افغانستان کی طالبان وزارت دفاع اور بعض میڈیا اداروں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ 13 مارچ 2026 کی صبح افغان فضائیہ نے خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پاکستانی فوجی اہداف پر کامیاب ڈرون اور فضائی حملے کیے، جن میں کوہاٹ ملٹری قلعہ، وار کمانڈ سینٹر، کمانڈر کا دفتر اور فوجی رہائشی کوارٹرز شامل تھے اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق: پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں، 4 دہشتگرد ٹھکانے تباہ

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق  افغان طالبان کا یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق افغان طالبان سے منسلک عناصر نے کوہاٹ میں 3 سادہ نوعیت کے ڈرون استعمال کرنے کی کوشش کی، جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے مؤثر الیکٹرانک وارفیئر اقدامات کے ذریعے مار گرایا۔

گرائے گئے ڈرون عام مشاہداتی ڈرون تھے جنہیں بارودی مواد لے جانے کے لیے تبدیل کیا گیا تھا، ڈرون کے ملبے کے گرنے سے 2 شہری زخمی ہوئے۔ بعد ازاں طالبان نے اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹل سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

وزارت کا کہنا ہے ہے کہ افغان وزارت دفاع اور بعض سرکاری ترجمان ماضی میں بھی غلط معلومات اور پروپیگنڈا پھیلاتے رہے ہیں۔

وزارت کے مطابق افغان طالبان اور بعض میڈیا اداروں کے دعوے من گھڑت ہیں اور ان کا مقصد فوجی کامیابی کا تاثر پیدا کر کے عوام کو گمراہ کرنا ہے۔ حکام نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیمار ہونے کے باوجود چھٹی لینے میں ہچکچاہٹ کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے اہم وجہ بتادی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، ڈیزل 3.47 روپے فی لیٹر مہنگا، پیٹرول 43 پیسے سستا

پاکستان سے یورپ غیر قانونی نقل مکانی میں 64 فیصد کمی لاچکے، وزیر داخلہ محسن نقوی

فلاڈیلفیا میں 5 خواتین کی ہلاکت کا خدشہ، گھر سے پریشان کن تصاویر اور ویڈیوز برآمد

مریم نواز کا سرکاری جہاز استعمال کرنا درست نہیں تھا، مگر دوسرے لوگوں سے بھی سوال ہونا چاہیے، عمار مسعود

ویڈیو

لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا اور رشتہ تڑوانے میں کس کا ہاتھ تھا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟