افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے جمعہ کو کہا کہ طالبان کی پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان کے عوام دہشتگرد گروہوں کی حمایت میں قربان ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق رہنما عبدالعلی مزاری کی ہلاکت کی 31 ویں سالگرہ کی تقریب میں طالبان پر سخت تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف ہلاک
احمد مسعود نے کہا کہ طالبان نے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، جیش العدل، انصار اللہ اور دیگر دہشتگرد گروہوں کو محفوظ پناہ دے کر افغانستان کو سیکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی خطرات کا میدان بنا دیا ہے۔ ا
نہوں نے پاکستان آرمی کی افغانستان میں کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات طالبان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں اور دہشتگردوں کی حمایت کا نتیجہ ہیں۔ مسعود کے مطابق طالبان کی یہ سرگرمیاں ملکی استحکام اور خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور افغانستان کے عوام اس کے براہ راست متاثرین ہیں۔














