پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ 2026 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے 26 اور سمیر منہاس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ مارک چیپمین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 21 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے۔

فہیم اشرف نے بھی 26 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ رہا اور صاحبزادہ فرحان صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، تاہم اسٹیون اسمتھ نے 31 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔ جاش فلپ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 55 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح کی بنیاد رکھی۔

کپتان ایشٹن ٹرنر نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناقابل شکست 43 رنز اسکور کیے، جبکہ عرفات منہاس نے صرف 11 گیندوں پر 25 رنز بنا کر میچ سلطانز کے حق میں کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان اور سلمان ارشاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم بولرز مطلوبہ ہدف کا دفاع نہ کرسکے۔

اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی