اے آئی کی دوڑ میں میٹا کی بڑی تبدیلیاں، وسیع پیمانے پر چھانٹیوں کا امکان

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا کمپنی میٹا پلیٹ فارمز میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھانٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی اپنی مجموعی افرادی قوت کے 20 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ملازمین کو فارغ کرنے پرغورکررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ نے میامی میں ارب پتیوں کے جزیرے پر لگژری جائیداد خرید لی

ابھی تک ان چھانٹیوں کی حتمی تاریخ یا درست حجم طے نہیں کیا گیا تاہم کمپنی کی اعلیٰ قیادت نے حال ہی میں سینیئرمینیجرزکواس حوالے سے منصوبہ بندی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ مختلف شعبوں میں عملے کو کم کیا جا سکے۔

میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹیں محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور اس وقت کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

اگر کمپنی واقعی 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ اقدام میٹا کی جانب سے 2022 اور 2023 میں شروع کی گئی ’افادیت کے سال‘ کے عنوان سے تنظیم نو کے بعد سب سے بڑی چھانٹی تصور ہوگا۔

کمپنی کے تازہ مالیاتی گوشواروں کے مطابق 31 دسمبر تک میٹا میں تقریباً 79 ہزار ملازمین کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک اور زکربرگ کے چہرے والے روبوٹ ڈاگز نے سب کو حیران کردیا

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں کمپنی نے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا جو اس وقت کی ورک فورس کا تقریباً 13 فیصد بنتے تھے، جبکہ تقریباً 4 ماہ بعد مزید 10 ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

زکربرگ کی توجہ جنریٹو اے آئی پر

کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ گزشتہ ایک سال سے میٹا کو جنریٹو مصنوعی ذہانت کے میدان میں زیادہ جارحانہ انداز میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس مقصد کے لیے کمپنی نے اعلیٰ اے آئی محققین کو اپنی نئی سپر انٹیلیجنس ٹیم میں شامل کرنے کے لیے 4 سالہ معاہدوں پر مشتمل کروڑوں ڈالر کے پیکجز بھی پیش کیے ہیں۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2028 تک ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر پر تقریباً 600 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے حال ہی میں اے آئی ایجنٹس کے لیے بنائے گئے سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم مولٹ بک کو خرید لیا جبکہ اس سے قبل چینی اے آئی اسٹارٹ اپ مانوس کے حصول پر کم از کم 2 ارب ڈالر خرچ کرنے کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری

مارک زکربرگ کے مطابق اے آئی ٹیکنالوجی کی بدولت کمپنی کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنوری میں انہوں نے کہا تھا کہ بعض منصوبے جو پہلے بڑی ٹیموں کے ذریعے مکمل ہوتے تھے اب ایک باصلاحیت فرد بھی انجام دے سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ملازمتوں میں کمی کا رجحان

ماہرین کے مطابق میٹا کے یہ منصوبے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ابھرتے ہوئے وسیع رجحان کا حصہ ہیں جہاں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال کے باعث عملے کو کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسی سال جنوری میں ای کامرس کمپنی ایمازون نے بھی تقریباً 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کی تصدیق کی تھی جو اس کی افرادی قوت کا تقریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: میٹا کے ’ٹین اکاؤنٹس‘ کا دائرہ کار فیس بک اور میسنجر تک وسیع، پاکستان میں بھی آغاز

اسی طرح فِن ٹیک کمپنی بلاک انک کے سربراہ جیک ڈورسی نے بھی حالیہ دنوں میں عملے کا بڑا حصہ کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ اے آئی ٹولز کمپنیوں کو کم افراد کے ساتھ زیادہ کام کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

اے آئی منصوبوں کو چیلنجز

میٹا کی اے آئی حکمت عملی کو گزشتہ سال اس وقت دھچکا لگا جب اس کے لالاما 4 ماڈلز پر کارکردگی کے حوالے سے تنقید کی گئی، کمپنی نے اس سیریز کے سب سے بڑے ماڈل ’بیہی موتھ‘ کی ریلیز بھی منسوخ کر دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کی سپرانٹیلیجنس ٹیم اس سال ’ایواکاڈو‘ نامی نیا ماڈل تیار کررہی ہے تاکہ کمپنی اے آئی کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکے، تاہم اس ماڈل کی کارکردگی بھی توقعات سے کم بتائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا