گانے اور کہانیاں چرانے کے بعد جعلی فلمیں، نواز الدین صدیقی نے بالی ووڈ کے راز بےنقاب کر دیے

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی وڈ میں حالیہ بننے والی فلموں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت میں ’جعلی‘ فلمیں زیادہ بن رہی ہیں اور یہ ناظرین کو گمراہ کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سماج کو غلط سمت میں لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سچائی بہت اہم ہے اور آج کے ہر انسان کو یہ معلوم ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے ناظرین عالمی حالات سے باخبر ہیں اور آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ فلموں میں بیانیے کس مقصد کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔

 اداکار کا کہنا تھا کہ جھوٹی اور جعلی فلمیں بن رہی ہیں ہمارے یہاں۔ دنیا میں کیا ہو رہا ہے سب جانتے ہیں۔ اصل سچائی کیا ہے یہ بھی سب جانتے ہیں۔ یہ بیانات اس سوال کے جواب میں آئے کہ عالمی تنازعات کے پیش نظر کیا فلم سازوں کو ذمہ دار کہانی سنانے کے ذریعے معاشرے کی رہنمائی کرنی چاہیے۔

اداکار نے یہ موقف پیش کر کے ایک بار پھر بالی ووڈ میں یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا سینما کا مقصد صرف تفریح ہے یا اسے سچائی اور سماجی ذمہ داری کے اصولوں پر بھی قائم رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بالی ووڈ چور ہے کبھی گانے چراتا ہے کبھی کہانیاں‘، نواز الدین صدیقی

 اس سے قبل بھی نواز الدین صدیقی نے  بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں ایک ہی چیز کو 5 سال تک دہرایا جاتا ہے پھر جب لوگ اس سے بور ہو جاتے ہیں تو اسے چھوڑ دیا جاتا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل عدم تحفظ بہت بڑھ گیا ہے اور بالی ووڈ کو لگتا ہے کہ اگر کوئی فارمولا چل رہا ہے تو اسے ہی چلاتے رہو، اسے رگڑتے رہو۔ اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ اب 2، 3، 4 (سیکوئلز) بننے لگ گئے ہیں۔ جیسے مالی دیوالیہ پن ہوتا ہے، ویسے ہی یہ تخلیقی دیوالیہ پن ہوگیا ہے۔ بہت زیادہ کنگالی ہے۔ شروع سے ہماری انڈسٹری چوری کرتی آ رہی ہے۔ ہم نے گانے چرائے، کہانیاں چرائیں‘۔

نوازالدین صدیقی کو حال ہی میں نیٹ فلکس کی کرائم تھرلر Raat Akeli Hai: The Bansal Murders میں دیکھا گیا۔

اداکار کے مستقبل میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں اور حال ہی میں یہ تصدیق ہوئی ہے کہ وہ ۲۰۱۸ کی نہایت مقبول اور تنقیدی تعریف یافتہ ہارر-فینٹسی فلم Tumbbad کے سیکوئل کے کاسٹ میں شامل ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکیہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ