صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام: رحیم یار خان میں امداد لینے آئی 9 خواتین چھت گرنے سے ہلاک
حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دیگر خواتین کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین بھی شامل تھیں۔
صدر مملکت نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مزید پڑھیے: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟
صدر پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔
صدر مملکت نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو بھکاری بنارہا ہے، اس سے بچنا چاہیے، رانا مشہود
انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔














