بینظیرانکم سپورٹ پروگرام: رحیم یار خان میں امداد لینے آئی 9 خواتین چھت گرنے سے ہلاک

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ایک دکان کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 8 خواتین جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ تحصیل کے علاقے تبہ 123 پی میں پیش آیا جہاں متعدد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد وصول کرنے کے لیے جمع تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف، بہترین فلاحی پروجیکٹ قرار دے دیا

اسی دوران دکان کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔

ضلعی کنٹرول روم کے مطابق ملبے سے نکالی گئی زخمی خواتین میں سے ایک خاتون علاج کے دوران دم توڑ گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔

حکام کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جاپا نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر طلب کیا گیا تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:کس صوبے کے کتنے افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اربوں روپوں کی کیش امداد حاصل کی؟

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو آپریشن جاری

حکام کے مطابق ریسکیو 1122 اور ایدھی فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر خود ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر متاثرین کو نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا

صدر مملکت آصف علی زرداری کا حادثے پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں ایک نجی ادائیگی مقام پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں دیگر خواتین کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین بھی شامل تھیں۔

صدر مملکت نے جاں بحق خواتین کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

صدر پاکستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

صدر مملکت نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کو فوری طور پر رحیم یار خان پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔

مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟

انہوں نے متعلقہ حکام کو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔

رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز