حکومت کا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایندھن کے ذخائر کا جائزہ لیا گیا اور سپلائی کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ سپلائی چینز پر سخت نگرانی رکھیں تاکہ ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور صارفین کے مفاد کا تحفظ کیا جا سکے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ وزارتِ پیٹرولیم اور متعلقہ محکمے مارکیٹ کی صورتحال پر قریبی نظر رکھیں اور رابطہ کاری کے نظام کو مضبوط کریں تاکہ ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی مستحکم رہے۔

اجلاس میں وزیرِپیٹرولیم، وزیرِماحولیاتی تبدیلی، وزیرِ اطلاعات و نشریات، وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، سیکریٹریز پیٹرولیم و آئی ٹی اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے دیگر سینیئر حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ہاکی ورلڈ کپ 2026، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

عید کے چاند کا جلدی اعلان کرنے کا حکم دیا جائے، شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا