وارننگ کے بعد یاسر نواز کا حیران کن یوٹرن، علیزے شاہ کو کیا پیشکش کی؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز کے معروف اداکارہ علیزے شاہ کی وارننگ کے بعد دیے گئے بیان نے توجہ حاصل کر لی۔

حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان جویریہ سعود نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ اگر وہ علیزے شاہ کو کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کریں تو انہیں کون سا کردار دیں گے۔ اس پر یاسر نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیزے شاہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں اور وہ انہیں مرکزی کردار (ہیروئن) کے طور پر کاسٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل علیزے شاہ نے یاسر نواز اور گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹی وی شوز میں ان کے بارے میں گفتگو کرنے پر خبردار کیا تھا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر یاسر نواز مستقبل میں کسی بھی پلیٹ فارم پر دوبارہ ان کا نام لیں تو بلا تاخیر بدنامی کا قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ رویہ جاری رہا تو اصل وجوہات بھی سامنے لاؤں گی کہ وہ میرے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے جو یاسر نواز کی ساکھ پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ تاہم رواں برس ماہِ رمضان کے آغاز پر اداکارہ نے اپنے بیان میں تمام سینئرز کو معاف کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جسے مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

واضح رہے کہ یاسر نواز نے جون 2021 میں ایکسپریس ٹی وی پر احسن خان کے شو میں اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے علیزے شاہ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بھیانک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں۔

ان کی اہلیہ ندا یاسر نے بھی پروگرام میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتا رہے ہیں اور اداکارہ نے ان کے میاں کے ساتھ غلط کیا۔

بعد ازاں یاسر نواز نے علیزے شاہ سے پرانے بیان پر معافی مانگتے ہوئے ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 27 مارچ کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا

ڈیپ فیک کی دنیا: لوگ تشکیک کا شکار،شناخت کی تصدیق کا مؤثر طریقہ کیا؟

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو، رابطے میں رہنے پر اتفاق

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سندھ کابینہ کے اراکین 3 ماہ کی تنخواہوں سے دستبردار، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں معطل

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ