ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ریلوے ملازم ساجد کو گرفتار کیا، جس نے 45,000 روپے کے عوض ریلوے پولو گراؤنڈ کے لیے اسپورٹس آفیسر کا جعلی این او سی (لیٹر) جاری کیا۔
مزید پڑھیں: مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم
تحقیقات کے مطابق پی سی بی سے تصدیق کروانے پر محکمہ ریلوے نے لیٹر کو جعلی قرار دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔
ملزم کو ایس ایچ او فیصل آباد کنور عمیر ساجد نے انتھک محنت، چھاپہ مار کارروائی، جدید ٹیکنالوجی (سی ڈی آر اور لائیو لوکیشن) اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ڈگلس پورہ فیصل آباد سے گرفتار کیا۔
ملزم 2008 سے 2019 تک محکمہ ریلوے میں کمیونیکیشن سیکیورٹی اسسٹنٹ کے طور پر راولپنڈی میں خدمات انجام دیتا رہا اور 2019 میں نوکری سے برخاست ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹیشن کی ویڈیوز کیوں بنائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ریلوے ملازمہ کو لینے کے دینے پڑ گئے
تحقیقات کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے لوکل مارکیٹ سے جعلی اسٹیمپ بنوایا اور اسپورٹس آفیسر کے بوگس سائن سے لیٹر جاری کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔













