وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، پاک چین تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں نئے تعینات چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی، سٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک کے تحت اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کون سی نئی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا؟

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے قونصل جنرل کو لاہور میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور دورہ چین کی دعوت شکریہ کے ساتھ قبول کرلی۔ انہوں نے پاک چین دوستی کو فقیدالمثل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چینی سرمایہ کاری، صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا کہ پاک چین تعلقات سٹریٹجک اعتماد، باہمی احترام اور غیر متزلزل یکجہتی کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی علاقائی سلامتی، ترقی اور بین الاقوامی فورمز پر اصولی حمایت کو قابل تحسین قرار دیا۔

ملاقات میں تجارت، انفراسٹرکچر، توانائی، الیکٹرک موبلٹی، ویسٹ مینجمنٹ اور آئی ٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا گیا۔ پنجاب میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی جیسے منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں تاکہ برآمدی مینوفیکچرنگ اور صنعتی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی اے آئی ایپ سیڈانس نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی

ایپسٹین فائلز: بینک آف امریکا متاثرہ خواتین کیس میں تصفیے پر مجبور

پی ایس ایل 11، ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مشرقی وسطیٰ کشیدگی: قطر اور انڈونیشیا کے پاکستان سے ساتھ اہم رابطے

ویڈیو

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

آبنائے ہُرمُز، پاکستانی جھنڈے کے چرچے، ٹرمپ پاکستان کی طاقت مان گیا، امن کوششوں پر سعودی عرب کا خراج تحسین

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟