شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے سال 2026 کے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے جہاں سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کو زبردست برتری حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کم جونگ اُن نے بیٹی کو اپنا جانشین منتخب کر لیا، جنوبی کوریا کا دعویٰ
مرکزی انتخابی کمیٹی کے مطابق حکمران ورکرز پارٹی آف کوریا اور اس کے اتحادیوں نے 99.93 فیصد ووٹ حاصل کیے جس کے نتیجے میں سپریم پیپلز اسمبلی کی تمام 687 نشستیں جیت لی گئیں۔
ٹرن آؤٹ کی تفصیلات
15 مارچ کو ہونے والے انتخابات میں 99.99 فیصد ووٹرز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیے: کم جونگ اُن کا آئندہ 5 سال تک میزائل پروگرام جاری رکھنے کا عندیہ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 0.0037 فیصد ووٹرز ووٹ ڈالنے سے محروم رہے جن کے بارے میں کہا گیا کہ وہ بیرون ملک یا سمندر میں موجود تھے۔
اختلافی ووٹ کا ذکر
ریاستی میڈیا کے مطابق 0.07 فیصد ووٹرز نے امیدواروں کے خلاف ووٹ دیا جو ماہرین کی نظر میں جمہوری عمل کا تاثر دینے کی حکمت عملی ہے۔
آئندہ کا لائحہ عمل
نئی منتخب ہونے والی سپریم پیپلز اسمبلی کا اجلاس 22 مارچ کو طلب کیا گیا ہے جس میں سوشلسٹ آئین میں اہم ترامیم پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کم جونگ ان کی بیٹی کا تاریخی انٹرنیشنل ڈیبیو، چین کی فوجی پریڈ میں شرکت
توقع ہے کہ اس اجلاس میں جنوبی کوریا کے حوالے سے سخت مؤقف کو باضابطہ شکل دی جائے گی اور کم جونگ اُن کو دوبارہ اسٹیٹ افیئرز کمیشن کا صدر منتخب کیا جائے گا، جس سے ان کی سیاسی گرفت مزید مضبوط ہو گی۔














