کم جونگ اُن نے بیٹی کو اپنا جانشین منتخب کر لیا، جنوبی کوریا کا دعویٰ

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کی قومی انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنی نوعمر بیٹی کو اپنا جانشین منتخب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا نیا ملٹی پل راکٹ سسٹم، خطے میں تشویش کی لہر

جنوبی کوریائی قانون سازوں نے این آئی ایس کی بریفنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کم جونگ اُن اپنی بیٹی کی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور ایسے شواہد ملے ہیں کہ وہ بعض پالیسی معاملات میں رائے بھی دے رہی ہیں۔

کم جو اے کی بڑھتی ہوئی عوامی موجودگی

قانون سازوں کے مطابق جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اس بات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے کہ کم جونگ اُن کی بیٹی، کم جو اے، رواں ماہ منعقد ہونے والے حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں اور انہیں کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے نیز آیا انہیں کوئی باضابطہ عہدہ دیا جاتا ہے یا نہیں۔

کم جو اے جن کی عمر ابتدائی نوعمری میں بتائی جاتی ہے حالیہ برسوں میں شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں نمایاں طور پر دکھائی دی ہیں۔

وہ اپنے والد کے ہمراہ مختلف سرکاری دوروں اور اسلحہ منصوبوں کے معائنوں میں شریک ہوتی رہی ہیں جس سے مبصرین میں یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ انہیں ملک کی چوتھی نسل کی قیادت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: روسی صدر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کو نئے سال کا تحفہ

این آئی ایس نے کہا کہ اس تجزیے میں متعدد عوامل کو مدنظر رکھا گیا ہے جن میں سرکاری تقریبات میں ان کی بڑھتی ہوئی نمایاں موجودگی شامل ہے۔

پارٹی کانگریس پر نظر

خفیہ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کا بغور جائزہ لے گی کہ آیا کم جو اے اس ماہ منعقد ہونے والی پارٹی کانگریس میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں۔ یہ کانگریس ہر 5 سال بعد منعقد ہونے والا شمالی کوریا کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہے۔

مزید پڑھیں: 2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

اسی کانگریس میں پیانگ یانگ کی جانب سے آئندہ 5 برسوں کے لیے خارجہ پالیسی، جنگی حکمت عملی اور جوہری پروگرام سے متعلق ترجیحات کی تفصیلات متوقع ہیں۔

جانشینی کے مرحلے میں داخلہ

قانون ساز لی سیونگ کون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کم جو اے، جنہیں پہلے این آئی ایس کی جانب سے جانشینی کے لیے تربیت یافتہ قرار دیا گیا تھا اب باقاعدہ جانشین نامزد کیے جانے کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ

ان کے مطابق کم جو اے نے کورین پیپلز آرمی کی یوم تاسیس کی تقریبات، کمسوسان پیلس آف دی سن کے دورے اور دیگر اہم مواقع پر اپنی موجودگی ظاہر کی ہے جبکہ بعض ریاستی پالیسیوں پر ان کی رائے دینے کے آثار بھی سامنے آئے ہیں۔

کم جو اے کون ہیں؟

کم جو اے، کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو کی واحد معلوم اولاد ہیں۔ ان کے وجود کی خبر پہلی بار سنہ 2013 میں اس وقت سامنے آئی جب امریکی باسکٹ بال کھلاڑی ڈینس روڈمین نے برطانوی اخبار دی گارجین کو بتایا کہ انہوں نے شمالی کوریا کے دورے کے دوران بچی کم جو اے کو گود میں اٹھایا تھا۔

مزید پڑھیں: کم جونگ کی بکتر بند ٹرین میں کیا خاص ہے؟

کم جو اے، جن کی عمر تقریباً 13 سال بتائی جاتی ہے پہلی بار سنہ 2022 میں سرکاری ٹیلی ویژن پر نظر آئیں جہاں وہ اپنے والد کا ہاتھ تھامے شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا معائنہ کر رہی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے